پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے آئی ایس او ایف سی ائیریا کے سابق صدر عدیل عباس شہید

شیعہ نیوز (کراچی) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے ایف سی ایریا میں امریکی و اسرائیلی پیرول پر پلنے والے تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے آئی ایس او کراچی ڈویژن ایف سی ایریا یونٹ کے سابق صدر اور شیعت نیوز ٹیم کے رکن عدیل عباس شہید ہوگئے جبکہ ان کے 2 ساتھی شہزاد اور منصور شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا کہ جب عدیل عباس اپنے 2 دوستوں کے ہمراہ ایف سی ایریا میں موجود اپنے جنرل اسٹور پر بیٹھے تھے کہ 4 موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی وجہ سے عدیل عباس، شہزاد اور منصور شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے آغا خان ہسپتال شفٹ کردیا گیا۔ بعدازاں عدیل عباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے داعی اجل کو لبیک کہہ گئے، عدیل عباس کو 5 گولیاں لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ شہید کے جسد خاکی کو انچولی امام بارگاہ شفٹ کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button