پاکستانی شیعہ خبریں

حکومت جمعتہ الوداع عالمی یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے عام تعطیل دی جائے۔ آئی ایس او

شیعہ نیوز (کراچی) امامیہ اسٹو ڈنٹس ٓرگنائزیشن پاکستان امام خمینی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ملک بھر کی طرح 26رمضان سہہ پہر 3 بجے نمائش تا تبت سینٹر مرکزی آزادی یوم القدس ریلی نکالی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار آئی ایس کراچی ڈویثرن کے صدر علی رضوی نے المصطفیٰ ہائوس میں منعقدہ پریس کا نفرنس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن کی جانب سے رمضان المبارک کے مرکزی پروگرامات کے اعلانات کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ مرکزی آزادی القدس ریلی میں شرکت کیلئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو دعوت نامہ دیئے جاچکے ہیں ۔ریلی کے سکیورٹی کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہیں اور ریلی میں امامیہ اسکاوٹس سمیت اسکاوٹس رابطہ کاؤنسل کےایک ہزار اسکاوٹس پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی معانت کے لیے موجود ہوں گے ۔ ریلی نمائش چورنگی سے علماء کی قیادت میں روانہ ہوکر تبت سنیٹر پر اختتام پزیر ہوگی، ریلی کے اختتام پر سیاسی و مذہبی تنظیموں کے رہنما اسرائیل سے اظہار بیزاری کرتے ہوئے مظلوم فلسطینوں اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے خطاب کریں گے جبکہ مرکزی خطاب آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر برادر اطہر عمران کریں گے۔ ریلی کی تشہر ی مہم کے لیے شہر بھر میں بینر، پوسٹر ز اور وال چاکنگ کا آغاز کردیا گیا۔برادر علی رضوی نے مزید کہاکہ آئی ایس او ایف سی ایریا کے سابق یونٹ صدر برادر عدیل عباس صیہونی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے برادر عدیل شہادت سے چند لمحوں پہلے ریلی کی تشہیری مہم کو منظم کر رہے تھے ۔ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی میں جاری اس قتل و غارتگری کو فی الفور روکا جائے اور شہید عدیل عباس کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائےاسکے علاوہ 21 رمضان یوم علیؑ کے موقع پر مرکزی جلوس میں نماز باجماعت کا اہتمام امام بارگا علی رضا ؑ کے سامنے کیا جائے گاجسکی امامت مولانا احمد اقبال رضوی کریں گے۔ یوم علی ؑ کے مرکزی جلوس میں امامیہ اسکاوٹس اور آئی ایس او پاکستان کے رضاکار خدمات انجام دیں گے ، آئی ایس او پاکستان کراچی کے صدر علی رضوی کا مزید کہنا تھاکہ رمضان کے مہینہ میں جس طرح اسرائیل نے مظلوم اور نہتے مسلمانوں کے قتل و غارت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور اس پر عالمی امن کےنام نہاد علمبردار امریکہ کی اسرائیل کی خاموش حمایت قابل تشویش ہے، ہم امامیہ طلبہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے ہمراہ ہیں ، اب اس بات میں کوئی شک نہیں کے دنیا کا امن اسرائیل کی نابودی کے بغیر ممکن نہیں ،ارض فلسطین فلسطینوں کی زمین ہے اور اس پر کسی قابض کا کوئی حق نہیں ، یوم القدس اسرائیل سے اظہار نفرت کا دن ہے جسے سرکاری سطح پر منایا جائے ، ہم تما م مکاتب فکرکے علماء اور تمام پاکستانیوں کو یوم القدس ریلی میں شرکت کے لیے دعوت دیتے ہی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button