پاکستانی شیعہ خبریں

لوئر دیر میں افغان دہشتگردوں کا پاکستانی چوکیوں پر حملہ

شیعہ نیوز(لوئر دیر) سکیورٹی فورسز نے لوئر دیر میں افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں کے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے جوابی کارروائی میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق عسکری حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات افغانستان سے آنے والے 70 سے 80 دہشت گردوں نے لوئر دیر میں ترپامان اور انکلسار کے درمیانی علاقے میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ کر دیا۔ حملے کے وقت سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے نہایت جرات مندی اور بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور 9 کو زخمی کر دیا جب کہ باقی دہشت گرد واپس افغانستان فرار ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button