Uncategorized

علامہ ساجد نقوی کی جانب سے کراچی میں سمندر میں ڈوبنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت

شیعہ نیوز (راولپنڈی) اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کراچی میں کلفٹن کے علاقے سی ویو کے ساحل پر 21 کے لگ بھگ افراد کے ڈوب جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کوئٹہ میں عید کے روز دو ہزارہ جوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ سی ویو ساحل پر درجنوں قیمتی جانوں کا ضیاع سنگین سانحہ ہے اور تاحال بعض نعشوں کا نہ ملنا لواحقین کے لئے شدید صدمے کا سبب ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش کے کام کو تیز تر کریں۔

دریں اثناء شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے عید کے روز کوئٹہ میں دو ہزارہ جوانوں کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ کی مذمت کی ہے اور دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عید کے دن بھی عوام کو جانی تحفظ فراہم نہ کرسکنا حکومت کی ناکامی ہے۔ علامہ عارف واحدی نے شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صدر علامہ سید حسن مبلغ اور جنرل سیکرٹری لیاقت علی ہزارہ کو ٹیلی فون کے ذریعہ علامہ ساجد علی نقوی کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button