Uncategorized

سعودی عرب میں فوجی بھیجنے کی خبریں بے بنیاد ہیں:آئی ایس پی آر

شیعہ نیوز (راولپنڈی) پاک فوج نے سعودی عرب میں فوجی بھیجنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی فوجی نہیں بھیجے گئے اور نہ ہی تعینات کئے گئے ہیں۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں پاک فوج کے دستے بھیجنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔سعودی عرب میں نہ فوجی بھیجے گئے ہیں اور نہ ہی تعینات کئے گئے ہیں۔واضع رہے کہ پاکستان کے ایک بڑے نیوز پیپر نے اتوار کے روز اول صفحہ پر یہ خبر لگائی تھی کہ داعش کے حملوں کے خطرے کے پیش نظر سعودی سرحدوں پر پاکستانی و مصری فوج تعینات ہوگئی ہے۔ اس خبر کی پاک فوج نے تردید کردی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button