پاکستانی شیعہ خبریں

جنت البقیع کے انہدام پر عالم اسلام کو آواز بلند کرنا چاہئے، مولانا مرتضیٰ زیدی

شیعہ نیوز (کراچی) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن اور مرکزی تنظیم عزا کراچی کے زیرا ہتمام 8شوال بمناسبت یوم انہدا م جنت البقیع مرکزی مجلس عزا و جلوس کا اہتمام بریٹو روڈ پر کیا گیا۔مجلس سے مولاناعلی مرتضیٰ زیدی نے خطاب کیا ، جبکہ مجلس و جلوس عزا میں عاشقان اہلبیت ؐ و اصحاب رسول ؐ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا علی مرتضی زیدی نے کہا کہ جنت البقیع کے انہدام سے مسلمانوں کے دل غمگین ہوئے ہیں ، بقیع میں اُن شخصیات کی قبور ہیں جنہوں نے اپنی زندگی رسولؐ کے ساتھ گذاری اور اسلام کے لئے اپنی زندگی کو وقف کیا اسی لئے دنیا بھر کے مسلمان عمرہ و حج کے بعد جنت البقیع جاکر ان محبان مصطفی ،اولیاء اللہ اور خاندان مصطفی ؐ سے تجدید عہد کے لئے آتے ہیں ،اور یہ مسلمانو ں کا تاریخی ورثہ بھی ہے، دینا کی قومیں اپنے تاریخی ورثے کو محفوظ رکھتی ہیں مگر آل سعود نے اپنے ورثے کو ہی مسمار کردیا، دوسر ی طرف آل سعود نے اپنے عقیدے کو دنیابھر کے مسلمانوں پر نافذ کرتے ہوئے جنت البقیع کو مسمار کرکے قبور کی زیارات پر پابندی لگادی جو سراسر زیادتی ہے، جبکہ شریعت اور دیگر مسائل کے رو سے بھی یہ کام ناجائز ہے، اور سیر ت محمد ؐ میں بھی ہمیں کہیں ایسا عمل نظرنہیں آتا، ان کا کہنا تھا کہ جنت البقیع کے انہدام کے وقت عالم اسلام کو چاہیے تھا کہ وہ سراپا احتجاج بن جاتے تا کہ آل سعود دبائو کے تحت اس حرکت سے باز رہتے مگر عالم اسلام کی خاموشی بھی اس ظالم کے جرم میں برابر کی شریک ہے، انہوں نے کہا کہ آل سعود جنت البقیع کو مسمار کرنے والے بیت المقدس پر یہودیوں کے قبضہ پر کیوں خاموش رہتے ہیں،یہاں انہیں دین او ر شریعت کا لہذا نہیں ہوتا، اگر آل سعود جنت البقیع کو مسمار نہ کرتے تو آج بیت المقد س بھی آزاد ہوتا۔بعد ختم مجلس جلوس برآمد ہوا جس میں شہر کی مختلف انجمنوں نے نوحہ خوانی کی بعد ازاں جلوس اپنے مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ علی رضاؑ پر اختتام پزیر ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button