پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ راجہ ناصر عباس کو گرفتار کیا تو پنجاب پولیس کے خلاف احتجاج کریں گے،شیعہ ایکشن کمیٹی

شیعہ نیوز (کراچی) شیعہ ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے شیعہ رہنما اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرئٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو ڈاکٹر طاہر القادری کی حمایت کرنے پر گرفتار کیا تو شیعہ ایکشن کمیٹی پنجاب پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرے گی۔ سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ کے مطابق شیعہ ایکشن کمیٹی نے بھی طاہر القادری کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ شیعہ ایکشن کمیٹی مجلس وحدت مسلمین کے فیصلہ کو درست قرار دیتی ہے جس میں انہوں نے ڈاکڑ طاہرالقادری کی حمایت کا اعلان کیا ہے،لہذا اگر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کا گرفتار کرنے کی کوشیش کی گئی تو ہم ملک بھر میں پنجاب پولیس کے خلاف احتجاج کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button