Uncategorized

آج ضیاءالحق کے معنوی فرزندوں نے باپ کو بھی شرما دیا ہے، علامہ امین شہیدی

شیعہ نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں یوم شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا میں امام حسین علیہ السلام نے قربانی دی، اس کے بعد کربلا کے جناب زینب سلام اللہ علیہا اور حضرت زین العابدین علیہ السلام وارث تھے، انہوں نے اس پیغام کو دنیا تک پہنچایا اور یزید کو گالی بنا دیا، آج شہدائے ماڈل ٹاؤن کے وارث آپ ہیں، آپ نے کربلائے ماڈل ٹاؤن کو زندہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج شریفوں کے چہرے سے شرافت کا نقاب اتر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ضیاءالحق کے معنوی فرزند نواز شریف نے اس آمر کو بھی شرما دیا ہے، وہ وردی پہن کر ظلم کرتا تھا اور یہ جمہوریت کے لبادے میں مظالم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ وقت آگیا ہے کہ تم دہشت گردوں کی سرپرستی میں اتنے آگے نکل گئے تھے کہ قاتل اعلٰی نے طالبان سے مخاطب ہو کر کہہ دیا تھا کہ آپ تو ہمارے بھائی ہو، پنجاب میں وارداتیں نہ کرو، آج انہوں نے طالبان کو تحفظ دینے کی بھرپور کوشش کی۔

علامہ امین شہیدی نے کہا کہ اب ٹی وی کی نشریات روک رہے ہیں، تاکہ آپ کی آواز لوگوں تک نہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران کہہ رہے کہ ہمارا یہ باہر آنا آپریشن ضرب عضب کو ناکام کرنے کی سازش ہے، افسوس قاتل مظلوم بننے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ تو خود آپریشن کے مخالف تھے۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ہر گزرتا دن ان کے اقتدار کو بحر ہند میں غرق کرتا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ خارجیوں نے جس طرح کا ماحول بنا کر شیعہ سنی کو لڑانے کی کوشش کی، تو آج دیکھ لیں کہ شیعہ اور سنی اس پنڈال میں ایک قوت بن کر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ہمیں روکنے کے لئے پوری طاقت استعمال کی، اپنے درندے ہونے کا پورا ثبوت دیا۔ لاہور اور پورے ملک کو سیل کیا، لیکن عوام کا سمندر نکلا اور ماڈل ٹاؤن تک پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لاکھوں لوگ رکاوٹیں عبور کرکے پہنچے ہیں، اگر کھلی اجازت ہوتی آج حکمرانوں کے اقتدار کا آخری دن ہوتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button