Uncategorized

پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کو کالعدم تنظیم قرار دینے کا فیصلہ

شیعہ نیوز (لاہور) اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کو کالعدم تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ لاہور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیا گیا اور ڈاکٹر طاہر القادری کی پارٹی کو اس فہرست میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر قادری نے اپنی تقاریر کے دوران کارکنوں اور دیگر افراد کو حکومت کے خلاف بھڑکایا جبکہ ریاست کے خلاف جنگ کا اعلان کیا گیا اور توڑ پھوڑ، آتش زنی اور دہشت گردی کے لیے بھی ہدایات دی گئیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پی اے ٹی کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم تنظیم قرار دیا جائے گا جس کے بعد جماعت کی فنڈ اکھٹا کرنے کی مہمات کی بھی نگرانی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button