جعفرطیار سوسائٹی میں اہلیبت علیہ سلام کے مکتب میں تحریف کرنے والوں کے خلاف ریلی نکالی گئی
شیعہ نیوز (کراچی) شیعہ نیوز کے نمائندے کے مطابق گذشتہ رات کراچی کے شیعہ اکثریتی علاقے ملیر جعفرطیار سوسائٹی میں اہلیبت علیہ سلام کے مکتب میں تحریف پیدا کرنے والے ، نوجوانوں کے عقائد کو خراب کرنے اور مراجع عظام بالخصوص ولایت فقہیہ کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنے والے عناصر کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ یہ احتجاج اہلیان جعفر طیار کی جانب سے کیا گیا تھا۔ ریلی کا آغاز مرکزی امامباگارہ جعفرطیار سے کیا گیا اور اختتام غازی چوک پر ہوا۔ ریلی میں علاقے کے علماء کرام سمیت علامہ صادق رضا تقوی نے خطاب کیا۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام کا کہنا تھا کہ مکتب اہلیبت علیہ سلام اور عزادری میں تحریف پیدا کرنے والے عناصر استعمار کے ایجنٹ ہیں، یہ عناصر نوجوانوں کو عمل سے دور کرکے انہیں برباد کررہے ہیں، نماز اور عزادری کا تضاد پیدا کرکے اسلام ناب محمدی اور ملت جعفریہ کو بدنام کررہے ہیں،جب تک اس آبادی میں عاشقان علی علیہ سلام موجود وہ ان تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔ علماء کا کہنا تھا کہ نا نہاد ذاکر اور ملا ممبر اہلیبت علیہ سلام کا غلط استعمال کررہے ہیں علاقے کے مومنین کو چاہئے کہ وہ ایسے ذاکریں کا بائیکاٹ کریں اور ساتھ ساتھ ان افراد کا بھی سماجی و معاشی بائیکاٹ کیا جائے اور انہیں علاقہ بدر ہونے پر مجبور کیا جائے جو مومنین کے عقائد کو خراب کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایک خارجی ٹولہ کی جانب سے جعفرطیار سوسائیٹی میں عید الفطر کے روز امام علی علیہ سلام کا دسواں منانے اور عزادری برپا کرنے کے لئے مجلس عزا اور ماتم داری برپا کی گئی تھی۔ اس عمل پر جعفرطیار کے مومنین اور علماء کرام نے اس عمل کی شدید مذمت کی تھی اور بعد ازں سب نے مل کر اس ریلی کو منعقد کرنے کا فصیلہ کیا۔