کراچی میں درگاہ پر تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے گدی نشین اور 2 زائرین شہید
شیعہ نیوز (کراچی) کراچی کے علاقے کورنگی ناصر جمپ پر واقع درگاہ پر امریکی سعودی نواز تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے گدی نشین اور دو زائرین شہید ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تکفیری دہشتگرد گروہ کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے موٹر سائیکل سوار دہشتگرد مقامی درگاہ سید نظر حسین شاہ پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ سے گدی نشین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں رضاکاروں نے اسپتال پہنچانے کی کوشش کی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ شہید ہونے والوں کی نشاخت گدی نشین ذاکر حسین، محمد نواز اور محمد یونس کے نام سے ہوئی ہے۔ شہر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ایک مرتبہ پھر زور پکٹر گئی ہے، جسکے پیھچے کالعدم جماعتیں ملوث ہیں جنکی سرپرستی نواز حکومت کررہی ہیں۔ ملک خداداد پاکستان کے کپیٹل شہر اسلام آباد میں ان کالعدم جماعتوں کی جانب سے نکالی جانے والی نفرت پر مبنی ریلی کی نواز حکومت کی جانب سے اجازات حکومت کی ان کالعدم تکفیری جماعتوں کی سپورٹ کا کھلا ثبوت ہے۔