خانه فرهنگ ایران کراچی: پاکستان میں عشرہ کرامت پر رضوی آرٹ نمایشگاه کا اہتمام
شیعہ نیوز (کراچی) ڈائریکٹر خانه فرهنگ خطیب کے مطابق عشرہ کرامت پر هنر رضوی نمایشگاه کا اہتمام آثار رضوی کے موضوع کے ساتھ منعقد کیا جارہا ہے۔ ڈائریکٹر خانه فرهنگ ایران آقای خطیب نے ایکنا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عشرہ کرامت اور ولادت باسعادت امام رضا(ع) کی مناسبت سے اس نمائش کا اہتمام کیا جارہا ہے جسمیں ایران سے آئے ہوئےتین آرٹسٹوں کا آثار بھی نمائش میں شامل ہوں گے
آقا خطیب نے مزید کہا : امام رضا(ع) کی ولادت باسعادت کے حوالے سے نمایش گاہ فیسٹول کی صورت میں کراچی اور حیدرآباد میں بیک وقت منعقد ہوگا
خانه فرهنگ ایران کے ڈائریکٹر آقای خطیب کے مطابق اس نمائش میں خطاطی،مصوری ، اور تزیین و تذھیب کے فن پارے شامل ہیں اورایرانی آرٹسٹ موقع پر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے
انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ امام رضا(ع) کی ولادت باسعادت کے حوالے سے اس وقت یہی نمائش کا پروگرام مد نظر ہے اور امکانی صورت میں مزید پروگرام بھی شامل کیا جا سکتا ہے
قابل ذکر ہے کہ امام رضا(ع) کی ولادت کی مناسبت سے ایران بھر کے علاوہ دنیا کے ۷۵ مقامات پر جشنوں کا سلسلہ حضرت معصومه(س) کی ولادت باسعادت کے روز سے شروع ہوگا اور پروگراموں کا سلسلہ ولادت امام رضا(ع) کے دن تک جاری رہے گا ۔