Uncategorized

انقلابیوں نے آل نواز کے زیر سایہ 31 ویب سائیٹس ہیک کرلیں

شیعہ نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد صدر پاکستان، پنجاب حکومت اور پر ائیوٹائزیشن کمیشن سمیت 31 ویب سائٹس کو نامعلوم ہیکرز نے ہیک کر لیا ہے، جبکہ بعض ویب سائٹس کو ہیک کرنے کے لئے حملے بھی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر پاکستان، پنجاب حکو مت اور پرائیوٹائزیشن کمیشن، حکومت پاکستان، وزارت ٹیکساٹل، وزارت پٹرولیم سمیت 31 ویب سائٹس کو ہیک کیا گیا ہے، لیکن بعض کو متعلقہ اداروں نے بحال کر لیا، جبکہ اکثر تاحال بند ہیں اور کئی ویب سائٹس کو بند کر نے کے لئے ہیکرز نے ان پر حملے بھی کیے ہیں اور ہیک کی جانے والی ویب سائٹس پر وزیر اعظم نوازشریف سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور دھرنے والے کارکنوں پر پولیس تشدد کی بھی مذمت کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button