پاکستانی شیعہ خبریں
پانچ ستمبر کو شہدائے یوم القدس کوئٹہ کی برسی منائی جائے گی
شیعہ نیوز (کوئٹہ) شہدائے یوم القدس اور دیگر شہدائے ملت جعفریہ کی یاد اور انکو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے امامیہ طلباء کی جانب سے پانچ ستمبر بروز جمعہ کو تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس تقریب میں مقامی علماء کے علاوہ معروف دانشور مرتضی زیدی اور پاکستان کے نامور منقبت خوان اور نوحہ خوانوں کی شرکت بھی متوقع ہے ۔
تقریب بروز جمعہ چار بجے جنرل محمد موسی کالج میں منعقد ہوگی جسمیں تمام خواتین و حضرات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ ۲۰۱۰ کو کوئٹہ کے میزان چوک میں یوم القدس کی ریلی پر خودکش حملے میں سو کے قریب بیگناہ روزہ دار شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے ۔