شیعہ نسل کشی میں جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام (ف) ملوث ہے، حسینی فورس
شیعہ نیوز (کراچی) حسینی فورس پاکستان کے سربراہ اشتر رضا اشتر نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں شیعہ نسل کشی اور ٹارگٹ کلنگ میں جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام (فضل الرحمان گروپ) ملوث ہے، آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں بچ کر فرار ہونے والے تکفیری دہشتگردوں کو جماعت اسلامی اور جے یو آئی (ف) کے تکفیری مدارس میں پناہ دی گئی ہے، یہی دہشتگرد ان مدارس میں ٹریننگ حاصل کرکے کراچی سمیت ملک بھر میں دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، وزیرستان کی طرح کراچی میں بھی دہشتگردوں سمیت جماعت اسلامی اور جے یو آئی (ف) کیخلاف فوجی آپریشن کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار اشتر رضا اشتر نے پاکستان خصوصاً کراچی میں بڑھتی ہوئی شیعہ نسل کشی اور ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے منعقدہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں افواج پاکستان کے سربراہ میں جنرل راحیل شریف سے اپیل کی گئی کہ پاکستان کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے ضروری ہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ انکے سیاسی سرپرستوں خصوصاً جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام (فضل الرحمان) کے خلاف بھی بے رحمانہ فوجی آپریشن کرکے ان کی بیخ کنی کی جائے اور افواج و عوام پاکستان کے قاتل طالبان دہشتگردوں کے سیاسی سرپرستوں اور جماعتوں کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے۔
اشتر رضا اشتر نے کہا کہ ریاستی حساس ادارے بخوبی جانتے ہیں کہ افواج اور عوام پاکستان پر حملہ آور طالبان، سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی، جند اللہ سمیت تمام دہشتگرد عناصر جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام (فضل الرحمان گروپ) کی سیاسی و مذہبی چھتری تلے قائم نام نہاد تکفیری مدارس میں پل رہے ہیں اور وہیں سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کرکے ملک بھر میں دہشتگردانہ کارروائیوں کر رہے ہیں۔ حسینی فورس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 70 ہزار سے سے زائد بے گناہ عوام اور فوجی، رینجرز، پولیس کے جوانوں کے قاتل طالبان کے حق میں جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے میڈیا میں کھلے عام بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں، لہٰذا قیام پاکستان کی مخالف ان غداران وطن جماعتوں اور انکے رہنماؤں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کئے بغیر دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنا ممکن نظر نہیں آتا۔ اشتر رضا اشتر نے کہا کہ افواج پاکستان دہشتگردوں کے سیاسی سرپرستوں کے خلاف اعلان جہاد کرے، محب وطن سنی شیعہ مسلمان سمیت عیسائی، ہندوں، سکھ سمیت تمام برادریاں طالبان وو دیگر تکفیری دہشتگرد عناصر کیخلاف اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ میدانِ جہاد میں حاضر ہونگی۔