پاکستانی شیعہ خبریں

جامعہ کراچی اسلامک اسٹڈیز کے ڈین شکیل اوج فائرنگ سے شہید، خانہ فرہنگ جا رہے تھے

شیعہ نیوز (کراچی) گلشن اقبال میں فائرنگ سے جامعہ کراچی شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے ڈین معلم، استاد انقلاب اسلامی کے سچے دوست پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد اوج شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد نے شکیل اوج کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پروفیسر شکیل اوج شدید زخمی ہوگئے۔ ان کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے ان کے دوست ڈاکٹر شکیل شعبہ اسلامک اسٹڈیذ کے ڈین کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈاکٹر شکیل اوج  اسلامک اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے طلباء اور اساتذہ سمیت خانہ فرہنگ ایران میں اپنے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ گاڑی میں موجود افراد میں فقط شکیل اوج ہی کو نشانہ بنایا گیا، تاہم حملے میں ایک گولی ان کی بیٹی کے ہاتھ پر بھی لگی۔ ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل کے خلاف سندھ بھر کی جامعات میں تدریسی عمل معطل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شکیل اوج کو حال ہی میں ہلالِ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ نے ڈاکٹر شکیل اوج کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ ملزمان نے انھیں باقاعدہ ریکی کرکے ٹارگٹ کیا۔ پروفیسر شکیل اوج کو گردن اور سینے میں 3 گولیاں لگیں اور گردن میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی تک نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کر کے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جائیں گے۔ اس بات کی بھی تحقیقات کی جائیں گی کہ انھیں کسی قسم کی دھمکیاں تو موصول نہیں ہو رہی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button