پاکستانی شیعہ خبریں

خیبر پختونخوا میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ عروج پر ہے، صابر شاہ

شیعہ نیوز (پشاور) صدر مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا پیر صابر شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے صوبہ کے عوام کو مایوس کیا ہے، صوبہ میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ روز کنونشن میں جیو نواز جیو اور گو عمران گو کا نعرہ لگانا چاہتے تھے لیکن زبان کی پھسلن سے گو نواز گو کا نعرہ لگ گیا۔ وہ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ پیر صابر شاہ نے کہا کہ ن لیگ نے پشاور میں کامیاب کنونشن منعقد کرکے عمران خان کے چیلنج کا جواب دیدیا ہے، جو انہوں نے مسلم لیگ ن کو اپنے خطاب میں دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں نے ملکی نظام کو مفلوج کر رکھا ہے، خیبر پختونخوا حکومت گزشتہ ایک ماہ سے دھرنوں میں بیٹھی ہے، تحریک انصاف نے صوبہ کے لوگوں کو مایوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغواء کا سلسلہ جاری ہے، اسپتالوں کی حالت خراب ہے، گذشتہ سال 75 ارب روپے کا بجٹ لیپس ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگرین ترین کو پی پی ایچ آئی کا ٹھیکہ نہ دینے پر شوکت یوسف زئی کی وزارت ختم کردی گئی، صابر شاہ نے کہا کہ گزشتہ روز زبان کی پھسلن سے گو نواز گو کا نعرہ لگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button