سپاہ صحابہ کے ہاتھوں دیو بندی علماء کی ٹارگٹ کلنگ جاری، راولپنڈی میں مفتی امان اللہ قتل
شیعہ نیوز (راولپنڈی) جامعہ تعلیم القرآن کے مہتمم مولانا اشرف علی کے صاحبزادے مفتی ایمان اللہ کو راولپنڈی میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ہے۔ مولانا امان اللہ کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، پولیس کے مطابق مفتی امان اللہ موٹر سائیکل پر سوار تھے جب واپڈا گیٹ دھمیال کیمپ کے قریب نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کرکے ٹارگٹ کیا۔ جائے وقوعہ سے تیس بور پستول اور سات گولیوں کے خول برآمد کر لئے گئے ہیں۔ کالعدم فرقہ پرست جماعت سپاہ صحابہ کا کہنا ہے کہ مفتی ایمان اللہ اہلسنت والجماعت (سپاہ صحابہ) کے ہمدرد تھے، دوسری جانب سپاہ صحابہ کے کارکنان نے اپنا جرم چھپانے کیلئے فوارہ چوک پر زبردستی دکانیں بند کرنا شروع کر دیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دیوبندی عالم دین کے قتل کی اس واردات میں بھی کالعدم سپاہ صحابہ کا احمد لدھیانوی گروپ ملوث ہے، چند روز قتل کراچی میں قتل ہونے والے مفتی نعیم کے داماد کی ٹارگٹ کلنگ کے تانے بانے بھی سپاہ صحابہ سے مل رہے ہیں۔