Uncategorized

کالعدم دہشتگرد گروہ کے ہاتھوں بے گناہوں پر حملے پنجاب حکومت کے ایماء پر ہوئے، ناصر شیرازی

شیعہ نیوز (لاہور) راولپنڈی میں انتہاء پسند دہشت گردوں کے ہاتھوں امام بارگاہ شہیدان کربلا کو نذر آتش کرنا اور متولی امام بارگاہ اہلسنت بھائی امیر افضل کی شہادت، ملک میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کو ہوا دینے کی سازش ہے، کالعدم دہشت گرد گروہ کے ہاتھوں بے گناہوں پر حملے پنجاب حکومت کے ایماء پر ہوئے ہیں۔ موجودہ حکمران پرامن عوامی جدوجہد کو شرپسندوں کے ذریعے ناکام بنانے کی سازش کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے لاہور میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹریٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے راولپنڈی میں امام بارگاہ کو نذر آتش کرنے اور متولی امیر افضل کی شہادت کا ذمہ دار ڈی سی او راولپنڈی کو ٹھہراتے ہوئے اسے راولپنڈی انتظامیہ اور دہشت گردوں کی ملی بھگت قرار دیا۔

سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کیخلاف افواج پاکستان کے آپریشن کے بعد دہشت گردوں کی آپس کی لڑائیوں اور قتل و غارت گری کو ملک میں فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش ایک سوچی سمجھی سازش ہے اور اس سازش میں دہشت گردوں کے حامی حکمران شامل ہیں تاکہ دہشت گرد مخالف طاقتوں کو کمزور کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں گرفتار دہشت گرد گروہ کے انکشافات عوام کے سامنے ہیں، جو ملک میں افراتفری پھیلانے کے لئے تمام مکاتب فکر کو نشانہ بناتے رہے، اور لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے ہی سپاہ صحابہ کے شمس معاویہ کو قتل کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان شرپسندوں کے مکروہ عزائم کو شیعہ سنی وحدت کیساتھ ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، پاکستان عوامی تحریک اور سنی اتحاد کونسل کا احتجاجی دھرنا پارلیمنٹ ہاوُس کے سامنے جاری ہے، حکمران ہماری سیاسی جدوجہد کو سبوتاژ کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، محرم الحرام کے آمد سے قبل ایسے واقعات ایک سازش کا حصہ  ہیں جس میں حکمرانوں کی منظور نظر انتظامیہ ملوث ہے۔ ناصر شیرازی نے کہا کہ راولپنڈی کی انتظامیہ کے ہوتے ہوئے مسجد و امام بارگاہ اور قرآن پاک کو نذر آتش کرنا امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button