پاکستانی شیعہ خبریں
ملک کا امن سبوتاژ کرنے والے پاکستان کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے، اسفندیار ولی
شیعہ نیوز (پشاور) عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیارولی خان نے پشاور میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایسی مذموم کارروائیوں سے عوام اور سیکورٹی اہلکاروں کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ پشاور سے جاری کئے جانے والے بیان میں اسفندیارولی خان کا کہنا تھا کہ ملک کا امن سبوتاژ کرنے والے پاکستان کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے حکمران عوام کو بے یار و مددگار دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر اسلام آباد فتح کرنے کے لئے دھرنے میں جا بیٹھے ہیں جو قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے.ا