آئی ایس او پاکستان کے مرکزی کنونشن بعنوان"سفیران ولایت کنونشن" کا آغاز ہوگیا
شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ مرکزی 43ویں سفیران ولایت کنونشن کا باقاعدہ آغاز تنظیم کے بانی شہید داکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر کر دیا گیا ۔کنونشن کے پہلے روز شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر امامیہ اسکاؤٹس نے سلامی پیش کی اور فاتحہ خوانی کی مرکزی صدر آئی ایس او اطہر عمران طاہر اور امامیہ چیف اسکاؤٹ انصر مہدی نے مرقد شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پر مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ حسینیت ایک نظریہ کا نام ہے اور امامیہ نوجوان اس نظریہ پر کاربند ہیں اور مرکزی کنونشن اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ آئی ایس او با بصیرت نوجوانوں کی تنظیم ہے با اخلاق ،با تقوی اور با بصیرت ہونا آئی ایس او کے نوجوانوں کا طرہ امتیا زہے آئی ایس او کے جوان ملک ،ملت وطن کے باوفا جوان ہیں اور بے نظیر قربانیاں ہیں جن کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔امامیہ چیف اسکاؤٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا آئی ایس او اس ملت اور امامیہ اسکاؤٹس میں نظم پیدا کرتی ہے نظم کے اس سلسلہ کی بدولت آئی ایس او ہر مشکل دور میں اس قوم اور ملت کا ساتھ دیا۔
آئی ایس او مرکزی صدر نے ملک کے گوش و کنار سے آئے ہوئے ہزاروں امامیہ جوانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کے نوجوان اس ملت کی امید اور مستقبل ہیں۔کنونشن کے انعقاد کا مقصد حقیقی سفیران ولایت کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے ۔آئی ایس او نظام ولایت کا شعوری او ر حقیقی سفر ۴۳ سال سے جاری رکھا ہوا ہے اور آئی ایس او کے نوجوان حقیقی پیروان سفیران ولایت ہیں۔
کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ نوجوان شریک ہیں جبکہ ان کے استقبال کے لئے ریلوے اسٹیشن اور لاری اڈوں پر استقبالیہ کپمس قائم کر دئے گئے تعلیم و تربیت کے جزبے کو فروغ دینے کے لئے مختلف اسٹالز کا بھی اہتمام کیا گیا کنونشن کے اجلاس میں ڈویژن نے اپنی کارکردگی پیش کی اور احتساب کا عمل ہوا۔
کنونشن آئندہ دو روز تک جاری رہے گا جبکہ کارکنان سابقین ڈاکٹرز ،انجیرز دانشور ،مزہبی سیاسی شخصیات کی آمد بھی جارہی گی