عبداللہ رضا کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات ذیشان حیدر کے ہمراہ فیصل آباد کا دورہ، کنونشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا
شیعہ نیوز (فیصل آباد) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے ابتداء سے لے کر آج تک نظریہ ولایت فقیہ پر کاربند رہ کر یہ ثابت کیا ہے کہ جے ایس او کے جوان حقیقی طور پر نظریاتی جوان ہیں۔ یہ وہ جوان ہیں جو تنظیم پرست نہیں بلکہ نظریہ پرست ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ ولی فقیہ اور نمائندہ ولی فقیہ کے احکامات کو دل و جان سے قبول کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جے ایس او پاکستان کے قائم مقام مرکزی صدر عبداللہ رضا نے فیصل آباد میں جے ایس او کے جوانوں سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے ایس او پاکستان اکتوبر میں اپنا نواں مرکزی کنونشن منعقد کروانے جا رہی ہے، اس سلسلے میں پورے ملک میں تیاریاں عروج پر ہیں اور ہر جعفری جوان اس دن کا شدت سے انتظا کر رہا ہے، جب وہ تنظیمی کنونشن میں شرکت کے لئے فیصل آباد کی سرزمین پر قدم رکھے گا۔ اس سلسلے میں فیصل آباد کے جے ایس او کے جوانوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، کیونکہ مرکزی کنونشن کی میزبانی ان کے حصے میں آئی ہے۔
فیصل آباد میں شیعہ علماء کونسل کے ڈویژنل صدر مولانا اعجاز مہدی سے ملاقات کے دوران سیلاب زدگان کے لئے ان کی خدمات کو سراہا اور انہیں یقین دلایا کے جے ایس او پاکستان کے جوان ہر میدان میں اپنے محبوب قائد کی آواز پر لبیک کہنے کے لئے ہمہ تن تیار ہیں۔ اس موقع پر سٹی صدر شیعہ علماء کونسل سید غضنفر رضا شاہ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ممتاز اور سٹی جنرل سیکرٹری رانا ثمر بھی موجود تھے۔ بعد ازاں جے ایس او پاکستان فیصل آباد کے ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات سید قاسم علی کاظمی، جے ایس او فیصل آباد سٹی کے سابقہ صدر عرفان حیدر کے ہمراہ مجد ابوتراب کا دورہ کیا، اور رانا دلشاد سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور جے ایس او پاکستان کے مرکزی کنونشن سے متعلق ان کو بریفنگ دی۔