پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور، دہشتگردوں نے اہلسنت کی معروف شخصیت عبدالغفور گولڑوی کو شہید کردیا

شیعہ نیوز (پشاور) پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ تھم نہیں سکا، دہشتگردوں نے اہلسنت کی معروف شخصیت عبدالغفور گولڑوی کو شہید کردیا، ذرائع کے مطابق عبدالغفور گولڑوی آج صبح اپنی دکان پر موجود تھے کہ دہشتگردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، ان کو سر میں تین گولیاں لگیں، جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے، دہشتگردوں نے عبدالغفور گولڑوی کو حالت روزہ میں اپنی بربریت کا نشانہ بنایا، واضح رہے کہ عبدالغفور گولڑوی سچے عاشق رسول (ص) اور عاشق اہلبیت (ع) کے طور پر جانے جاتے تھے، وہ مختلف مکاتب فکر بلکہ مختلف مذاہب کی تقریبات میں بھی دلچسپی سے شرکت کیا کرتے تھے، شہید کا جنازہ پشاور کے علاقہ شنواری ٹاؤن گلبہار نمبر ٣ سے اٹھایا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دہشتگردوں نے اہل تشیع کیساتھ ساتھ اب اہلسنت شخصیات کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا ہے، اور پشاور انتظامیہ اس حوالے سے مسلسل لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button