پاکستانی شیعہ خبریں

اسلام میں فرقہ واریت، مذہبی تفرقہ، علاقائی تعصب کی کوئی گنجائش نہیں ہے، جے یو آئی ف

 شیعہ نیوز (کوئٹہ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے صوبائی امیر مولانا فیض اللہ نے کہا ہے کہ اسلام امن و سلامتی بھائی چارے کا مذہب ہے۔ اسلام میں فرقہ واریت، مذہبی تفرقہ، علاقائی تعصب کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اسلام محبت کا درس دیتا ہے۔ آتشیں سوچ، بدامنی، اسلام کی تعلیمات کے خلاف ہے۔ جمعیت کا مقصد عوام کو چین و سکون فراہم کر کے بدامنی سے نجات دلانا ہے۔ بلوچستان میں ذکری نمازی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور جمعیت علما اسلام کی اسمبلیوں میں بھی جانے کا مقصد عوام کو ایک باوقار و باعزت زندگی فراہم کرنا ہے۔ بلوچستان میں ذکریوں اور نمازیوں کے درمیان ایک جنگ چل رہی ہے۔ جس میں نہ ذکری شامل ہیں نہ نمازی، آوارن میں ذکریوں پر حملہ تربت میں مسجد کو جلانے والوں میں یہ دونوں فریق شامل نہیں ہیں۔ انہوں نے پنجگور میں بدامنی کے حوالے سے کہا ہے کہ پنجگور میں اسکولوں کو جلانا لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی اسلام اور جمعیت کی تعلیمات میں نہیں ہے۔ کے پی کے اور بلوچستان میں صوبائی وزیر تعلیم جمعیت کے رہے ہیں مگر انہوں نے اسکول بنائے لیکن لڑکیوں کے اسکول بند نہیں کیے۔ ملک میں خوشحالی اور انصاف کے تقاضے اس وقت پورے ہونگے جب ہماری قوانیں قرآن و سنت کے تابع ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button