Uncategorized

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے رہنماوں کی سیکورٹی واپس لینے پر اظہار تشویش

شیعہ نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی رہنماوُں اور ضلع لاہور کے عہدیداران کا مشترکہ اجلاس ہوا جس کی صدارات مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی نے کی۔ اجلاس میں حکومت پنجاب کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماوں سے سکیورٹی واپس لینے کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ موجودہ ملکی صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہماری شخصیات کی سکیورٹی بڑھانے کے بجائے حکومت پنجاب نے ہمارے رہنماوُں اور صوبائی سکرٹریٹ کی سکیورٹی واپس لے لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈی آئی جی آپریشن کو معاملات کی سنگینی سے بذریعہ خط آگاہ کر دیا ہے، اس کے بعد کسی بھی قسم کے نقصان کی ذمہ دار پنجاب حکومت اور انتظامیہ ہو گی۔ اجلاس میں سیلاب زدگان کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ فلاح و بہبود خیرالعمل فاوُنڈیشن کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کارکنان اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس امتحان کی گھڑی میں اپنے پاکستانی بھائیوں کا ساتھ دے۔ اجلاس میں سیلاب ذگان کے لئے متاثرہ علاقوں میں اجتماعی قربانی کے اہتمام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قربانی کی کھالیں اس عید پر سیلاب ذگان کی بحالی کے لئے جمع کریں گے اور پنجاب بھر میں ہر یونٹ سطح پر کیمپس لگائے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button