Uncategorized

محب وطن شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی تشویش ناک ہے، شیعہ سیفٹی

شعیہ نیوز (لاہور) شیعہ سیفٹی آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل سیرت عباس نے گلگت اور پارہ چنار میں بسوں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ محرم سے قبل پاکستان کے غیور اور محب وطن اہل تشیع کی ٹارگٹ گلنگ افسوسناک اور تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ واقعات پر ہر انسان افسردہ ہے، ان واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، راولپنڈی میں مقدسات کا جلایا جانا، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور آج کے واقعات ایک منظم سازش اور ایک ہی سلسلہ کی کڑی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شیعہ سیفٹی محرم سے قبل جامع سیکورٹی کے نظام کے جال کو ملک بھر میں پھیلا دے گی اور دشمن کو انکے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ملت تشیع پاکستان کو وحدت و یگانگت کو برقرار رکھنا ہو گا، کیونکہ وحدت میں ہی ملت کی بقاء اور دشمن کی ناکامی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button