Uncategorized

گلگت، پارہ چنار، راولپنڈی اور کوئٹہ کے واقعات ایک ہی سازش کی کڑی ہیں، تہور حیدری

شیعہ نیوز (لاہور)  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری کا کہنا تھا کہ محرم سے قبل شیعہ آبادیوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں عزاداری کو محدود کرنے کی ناکام کوششیں ہیں، جس میں دشمن کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت، پارہ چنار کے بعد کوئٹہ میں شیعہ آبادی پر حملہ دشمن کی بوکھلاہٹ کی نشاندہی کرتا ہے، دشمن عوام میں خوف و ہراس پھیلا کر ان کو گھروں تک محدود کرنا چاہتا ہے لیکن ہم استقامت و وحدت سے دشمن کی مذموم سازشیں ناکام بنا دیں گے۔ تہور حیدری نے کہا کہ کوئٹہ میں سازشی عناصر کی دھمکیوں کے باوجود حملہ ہونا سکیورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت، پارہ چنار، راولپنڈی اور کوئٹہ کے واقعات ایک ہی سازش کی کڑی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں شیعہ اور سنی میں کوئی فرق نہیں، جو سازشی عناصر دہشت گردی کے ان واقعات میں ملوث ہیں، اپنے مقاصد میں ناکام و نامراد ٹھہریں گے، اگر اس سے قبل سانحات کے ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچایا ہوتا تو دہشت گرد آئندہ ایسے گھناؤنے اقدامات کی جرات نہ کرتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button