پاکستانی شیعہ خبریں

میاں افتخار حسین کا دہشتگردی کا نشانہ بننے والے اپنے بیٹے سے اظہار محبت

شیعہ نیوز (پشاور) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء میاں افتخار حسین کی بیٹے کی یاد میں لکھی نظم ’’درد‘‘ دہشت گردی کے خاتمے اور اُمید سے پر ہے، میاں افتخار بیٹے کے بغیر ایک اور درد بھری عید گزار رہے ہیں۔ یاد رہے کہ جولائی 2010ء میں اے اين پی رہنماء مياں افتخار کا سب کچھ چھن گيا، چند دہشت گرد آئے اور ان کے اکلوتے بيٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا، مياں افتخار حسین نے اپنے درد کو جب لفظوں ميں ڈھالا تو دل موہ لئے، اے اين پی رہنماء نے نظم نے اپنے ساتھ اپنی بيوی اور بيٹی کا درد بھی بيان کيا ہے، مياں افتخار حسين کہتے ہيں کہ اکلوتے بيٹے کی موت کے بعد لوگوں کی بے لوث محبت نے دکھ کم کرنے میں بہت مدد کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button