پاکستانی شیعہ خبریں

مجلس وحدت مسلمین کا 19 اکتوبر کو ہنگو میں عوامی اجتماع منعقد کرنے کا اعلان

شیعہ نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا نے 19 اکتوبر کو ’’عزاداری سید شہداء (ع) کا تحفظ اور اس کے عصری تقاضے‘‘ کے عنوان سے ہنگو میں کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عدیل عباس زیدی کے مطابق 19 اکتوبر 2014ء بروز اتوار صبح 9 بجے شہداء کی سرزمین ہنگو پر شیعان حیدر کرار (ع) کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوگا، قومی امام بارگاہ پاس کلے میں منعقد ہونے والے اس اجتماع میں ہزاروں افراد شریک ہوں گے، جس سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی اور صوبائی رہنماوں سمیت علاقہ کے نامور علمائے کرام خطاب کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اجتماع کا مقصد محرم الحرام کے حوالے سے عزاداری سید الشہداء (ع) کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور علاقہ سمیت ملکی صورتحال کے تناظر میں عوام میں بیداری و تحرک پیدا کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button