پولیس کے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بننے والا شیعہ اسیر قیصر عباس منصب شہادت پر فائز
شیعہ نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان) ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والا سزائے موت کا قیدی قیصر عباس بلوچ پولیس تشدد کے باعث فیصل آباد کے اسپتال میں چل بسا، قیصر عباس بلوچ میانوالی جیل میں قید تھا، اور اس کو عدالت نے سزائے موت سنائی تھی، کچھ عرصہ قبل قیصر کے گھر والوں کو معلوم ہوا کہ اس کی حالت جیل میں خراب ہوگئی ہے، جس پر انہوں نے حکام کو درخواستیں دیں، جس پر گذشتہ ماہ قیصر عباس کا علاج کروانے کی اجازت دی گئی، اور اسے فیصل آباد کے اسپتال منتقل کیا گیا، قیصر عباس کے اہلخانہ نے ’’شیعہ نیوز‘‘ کو بتایا کہ جب انہوں نے فیصل آباد اسپتال میں قیصر کی حالت دیکھی تو وہ ناقابل بیان تھی، وہ انتہائی کمزور ہوچکا تھا، اور ایک ٹانگ سے بھی تقریباً معذور نظر آرہا تھا، ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس پر انتہائی بے رحمانہ تشدد کیا، جس کی وجہ سے اس کی ایسی حالت ہوئی، چند دن موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد قیصر عباس بلوچ شہادت کے درجے پر فائز ہوگیا۔