پاکستانی شیعہ خبریں

پاکستان میں داعش کے لٹریچر کی تقسیم اور وال چاکنگ حساس ادارے چوکنا ہوگئے

شیعہ نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں افغانستان کے راستے آنیوالاداعش کا لٹریچر تقسیم ہونا شروع ہو گیا ہے جس پر ملک کے اعلیٰ حساس اداروں نے نوٹس لیتے ہوئے تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو اس مواد کو ضبط کرنے اور تقسیم کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، لٹریچر کی تقسیم کے پیچھے مختلف گروپوں کے ہاتھ ہونیکا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کاﺅنٹر ٹیررزم اتھارٹی کی طرف سے ایک خفیہ لیٹر چاروں صوبوں کے وزراءاعلیٰ اور دیگر حساس اداروں کو جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے حال ہی میں پشاور میں افغان مہاجرین کے کیمپ اور دیگر علاقوں میں داعش کی جانب سے پشتو میں جو پمفلٹ تقسیم کیا گیا، اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ یہودیوں اور مسیحیوں کے مسلمانوں پر ظلم کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں اسلئے زیادہ سے زیادہ نوجوان ہمارے ساتھ شامل ہوں تاکہ کامیابی کی رفتار میں تیزی لائی جائے جس پر حساس اداروں نے اس پمفلٹ کو فی الحال ضبط کر لیا ہے ۔

نیشنل کاﺅنٹر ٹیررزم اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق اس مواد کو ملک کے دیگر حصوں میں روکنے کیلئے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے یہ میٹریل افغانستان کے راستے پاکستان لایا گیا ہے اور اس میں تحریک طالبان پاکستان کے کچھ لوگ شامل ہیں جنہوں نے ہلمند میں ایک دفتر قائم کیا ہے ۔ٹی ٹی پی یہ لٹریچر پاکستان بھجوا رہی ہے تاہم یورپ اور بھارت کے ادارے جن تنظیموںکو فنانس کر رہے ہیں وہ بھی اس کے پھیلاﺅ میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ پاکستان کے اندر جن گروپوں کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں ان میں یاسین چوکا گروپ، منیر چوکا گروپ، اسلامک موومنٹ آف ازبکستان اسلامک جہاد یونین گروپ، ایسٹ ترکمانستان اسلامک موومنٹ، عبداللہ اعظم بریگیڈ، ترکش جماعت، تحریک طالبان افغانستان شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں اس لٹریچر کو پھیلانے کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کیا جائے تاکہ یہاں سے چند لوگوں کو وہاں لے جا کر اس کے بعد پوری دنیا میں میڈیا پر پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کیا جائے ۔اس مقصد کےلئے بھارت اور بعض یورپی ملکوں کے ادارے اس میں ملوث ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بعض خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات خراب کرنے کے لئے یہ سازش کی جا رہی تھی تاہم اس کو پہلی سٹیج پر ہی پکڑلیا گیا ہے۔

کراچی میں وال چاکنگ کا انکشاف
پاکستان کے معروف تجارتی شہر کراچی میں بھی داعش نامی اس دہشتگرد تکفیری جماعت کی وال چاکنگ کا انکشاف ہوا ہے ، ملکی نجی میڈیا ایکپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے آس پاس داعش کی وال چاکنگ دیکھنے میں آئی ہے، واضع رہے کہ سہراب گوٹھ میں طالبا ن سمیت کالعدم تنظیموں کا ایک بڑا نیٹ ورک ہے، اور طالبان کے امیر شاہد اللہ شاہد کی جانب سے داعش کے خونخوار تکفیری خلیفہ ابوبکر کی بیعت کے اعلان کے بعد کراچی کی حدود میں داعش کی وال چاکنگ باعث تشویش ہے، ظاہر ہوتا ہے کہا کہ طالبان کا ایک بڑا حلقہ داعش نامی اس دہشتگرد تنظیم میں شامل ہوگیا ہے، جبکہ کراچی میں موجود طالبان کی حامی مسلکی جماعتوں اور مدارس کی جانب سے انہیں سپورٹ کیئے جانے کی اطلاعات بھی موجود ہے۔ لہذا فوری طور پر محرم حرام سے قبل کراچی میں طالبان سمیت کالعدم تنظیموں لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ اور انکے سپورٹر مدارس کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔

محسوس یہ بھی ہوتا ہے کراچی سینٹرل جیل سے دہشتگردو ں کو بھگانے کی سازش جو ناکام ہوئی ہے اس بات کا پیشہ خیمہ ہوسکتی ہے کہ ان دہشتگردوں کو جیل سے بھگاکر داعش میں شامل کیا جاتا جو داعش کا خوف بیٹھانے کے لئے کاروائی کرتے۔ محرم حرام سے قبل داعش کی وال چاکنگ پر ملت جعفریہ کو بھی تشویش ہے۔

داعش کا نقشہ جس میں پاکستان خراسان نامی صوبہ میں شامل کیا گیا ہے۔

isisrevised

 

داعش کا لٹریچر جیسے جو پشاور میں تقسیم ہوا، لکھا ہے خراسان چیپٹر پاکستان کا کوئی تذکرہ نہیں، یہ ہیں داعش کے عظائم

 

5409f41442f0b

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button