Uncategorized

حکومت محرم میں قیام امن کیلئے پیشگی اقدامات کرے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز (لاہور) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پیپلزپارٹی کے کراچی جلسے کے لئے سرکاری وسائل کے استعمال کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہونے والے جلسے میں ہم دھرنوں کے حوالے سے نئی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ نواز شریف کے استعفٰی تک تحریک جاری رہے گی، جمہوریت کے تحفظ کے لئے دھاندلی زدہ حکومت کو گرانا ضروری ہے، حکومت ہٹاؤ تحریک کی عوامی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے، "گو نواز گو” کے نعرے کی پذیرائی کا عوامی جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے غیر اعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے اور حکومت کے معذرت خواہانہ رویئے کی وجہ سے بھارت کو حوصلہ ملا ہے۔ بھارت کے لئے نرم گوشہ رکھنے والے وزیراعظم کے ہاتھوں ملک محفوظ نہیں اس لئے ملک بچانے کے لئے اس حکومت کا خاتمہ ضروری ہو گیا ہے۔ مسلم لیگ نون مفاد پرستوں اور ابن الوقتوں کا مفاداتی گروہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 19 اکتوبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونے والے جلسہ کے سلسلہ میں علما و مشائخ اور اہل سنت جماعتوں کے رہنماؤں سے لاہور میں ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والی حکومت کو ایوانوں میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرحدی کشیدگی پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 64 روزہ دھرنے تاریخی ریکارڈ ہیں۔ دھرنوں اور جلسوں نے قوم کو مایوسی سے نکالا ہے قوم نواز شریف سے قرض اتارو ملک سنوارو مہم کا حساب اور جواب مانگتی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان کی عوامی مقبولیت سیاسی حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت محرم الحرام کے دوران قیام امن کے لئے پیشگی اقدامات کرے، سنی اتحاد کونسل ضلعی سطح پر عوامی امن کمیٹیاں قائم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 19 اکتوبر کے جلسہ سے عوامی جمہوری انقلاب کی منزل قریب آئے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button