Uncategorized

محرم الحرام کے دوران پنجاب کے 4 اضلاع میں مذہبی شخصیات پر حملوں کا خدشہ

شیعہ نیوز (سرگودھا) سرگودھا ریجن کے ڈپٹی سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے سرگودہا، بھکر، میانوالی اور خوشاب کے چاروں اضلاع کے  ڈی سی اوز کو جاری مراسلہ میں حساس ادارے کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات کے تناظر میں محرم کے دوران بھی مذہبی شخصیات پر ممکنہ طور پر حملے متوقع ہیں۔ کالعدم تنظیموں کی طرف سے پلاننگ کی اطلاعات کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ مذہبی شخصیات کی آمدورفت کو محدود کرنے کے علاوہ ان کی سکیورٹی کو سخت کر دیا جائے۔ مذہبی رہنماوں کو درپیش خطروں کی وجہ سے سیکورٹی انتظامات کے متعلق ضلعی و پولیس سربراہان سے عملدرآمد کی رپورٹ تین دن کے اندر طلب کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button