پاکستانی شیعہ خبریں
خیبر پختونخواہ میں امریکی سعودی نواز تکفیریوں کے شیعہ علاقوں پر حملے جاری، انتظامیہ خاموش
شیعہ نیوز (کوہاٹ) خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ کے علاقہ مرئی بالا میں امریکی سعودی نواز تکفیری دہشتگرد قبائل میشی کی فائرنگ سے ایک شیعہ شہری زخمی ہوگیا جبکہ دوسرے کو اغواء کرلیا گیا، مقامی تنظیم انصار الحسین کے مطابق مرئی بالا میں تکفیری دہشتگرد قبائل نے فائرنگ کرکے ایک شیعہ شہری کو شدید زخمی کر دیا جبکہ کرامت حسین نامی شخص کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے، انصار الحسین کے مسئولین کے مطابق کوہاٹ کے شیعہ علاقوں مرئی بالا اور مرئی پایان میں طالبان نواز تکفیری دہشتگرد قبائل میشی کی جانب سے اس سے قبل بھی متعدد بار شیعہ نشین علاقوں پر حملے کئے گئے ہیں۔