پاکستانی شیعہ خبریں

ملت جعفریہ کے قتل عام میں حکومت اور کالعدم جماعتیں برابر کی شریک ہیں، پیام ولایت فاؤنڈیشن

شیعہ نیوز (کراچی) پیام ولایت فاؤنڈیشن کی جانب سے کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں  منعقدہ دفاع تشیع کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس  سے آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک مولانا مرزا یوسف حسین، شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے صدر علامہ جعفر سبحانی،معروف عالم دین علامہ شبیر الحسن طاہری سمیت دیگر علمائے کرام نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ عزاداری سید الشہداؑ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے ہم اس کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرینگے،علامہ جعفر سبحانی نے کہا کہ ہم امام حسینؑ کے پیروکار ہیں دہشت گرد ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔علامہ شبیر الحسن طاہری نے کہا کہ ملت جعفریہ کے قتل عام میں حکومت اور کالعدم جماعتیں برابر کی شریک ہیں۔مولانا رجب علی بنگش نے کہا کہ قاتلوں اور دہشت گردوں کی سرپرستی ترک کئے بغیر یہاں امن کا قیام ممکن نہیں ہے،شبر رضا ،مولانا مردان علی شاہ ،مولانا احمد علی امینی ،مولانا عبدالرزاق اورکزئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ محرم کی آمد پر علماء،خطباء و ذاکرین پر امن طریقے سے پیغام حسینی کو عام کریں جبکہ حکومت زبانی دعوؤں کے بجائے عملی اور ٹھوس اقدامات کے ذریعے امن قائم کرے کیونکہ یہاں شیعہ و سنی کا کوئی جھگڑا نہیں ہے ایک مخصوص کالعدم مذہبی ٹولہ نہتے عوام کا خون بہا رہا ہے۔بعد ازاں خدمت عزاداری ایوارڈ تقسیم کئے گئے جبکہ جلسے میں قومی و ملی شخصیات کے علاوہ ماتمی انجمنوں اسکاؤٹس گروپ اور مساجد امام بارگاہوں اور ٹرسٹیز شریک ہوئے بعد ازاں شہداء کے لئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button