Uncategorized

شہباز شریف کی پنجاب حکومت نے ماتمی جلوسوں اور علماء و ذاکرین پر پابندی کا فیصلہ کرلیا

شیعہ نیوز (لاہور) پنجاب حکومت نے محرم الحرام کی آمد سے قبل ہی پنجاب بھر میں عزاداری امام حسین (ع) کے اجتماعات کو محدود کرنے اور علمائے کرام اور ذاکرین عظام پر پابندی کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکریٹری داخلہ پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گہا ہے کہ جن علمائے کرام  اور  ذاکرین عظام کو لائسنس جاری کئے جائیں گےوہی مجالس سے خطاب کرسکتے ہیں تاہم ان علمائے کرام و ذاکرین عظام کو اپنی تقاریر میں اشتعال انگیزی نہ کرنے کا سرٹیفیکیٹ جمع کرانا ہوگا۔ واضح رہے  کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اہل بیت (ع) کے چاہنے والے امام حسین (ع) کی عزاداری کو منانے کی بھرپور تیاری کررہے ہیں، کئی حکومتیں آئیں اور چلی گئیں لیکن عزاداری امام حسین (ع) کا یہ سلسلہ جاری و ساری ہے،  عزاداری سید الشہداء (ع) ہماری شہ رگ حیات ہے اور اپنی شہ رگ کی حفاظت کرنا ہماری ماؤں نے ہمیں سکھایا ہے۔ نوازشریف اور شہباز شریف کی پنجاب حکومت  نے عزاداری امام حسین (ع) پر قدغن لگانے کی کوشش بھی کی تو شیعیان حیدر کرار (ع) کے غیض و غضب میں ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button