کوئٹہ، محرم الحرام کی آمد پر ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام امن کانفرنس
شیعہ نیوز (کوئٹہ) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام "محرم الحرام کے تناظر میں امن و اتحاد کے تقاضے اور ہماری ذمہ داریاں” کے عنوان سے آل پارٹیز امن کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس کی صدارت ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صدر مولانا عبدالمتین آخونزادہ نے کی، جبکہ کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء کمانڈر خدائے داد، جامعہ امام صادق (ع) کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء غلام نبی مری، جمعیت اہل حدیث کے مولانا زکریا ذاکر، اتحاد العلماء کے مولانا عبدالحق ہاشمی اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اتحاد بین المسلمین پر تاکید کرتے ہوئے معاشرے میں امن دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کا اعادہ کیا۔