پاکستانی شیعہ خبریں

میرپورخاص میں محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس، جلوس کی گزر گاہوں کے انتظامات کا جائزہ

شیعہ نیوز (میرپورخاص) مختلف مکا تب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام ہمیں قربانی، صبروتحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے اور وہ اس موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس عزم کا اعادہ انہوں نے یہاں منعقدہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔ جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے امن کمیٹی کے ممبران سے کہا کہ وہ محرم الحرام میں اپنے اپنے علاقوں میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے تعلقوں میں محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے ساتھ مجالس اور جلوسوں کے گزر گاہوں کی صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے عشرہ محرم کے دوران ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا حکم دیا، ایس ایس پی میرپورخاص جام ظفر اللہ دھاریجو نے اجلاس کو بتایا کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے موثر پلان بنایا گیا ہے جبکہ جلوسوں کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے اور کنٹرول روم بھی قائم کیا جائیگا۔اور مجالس کے دوران علماء کرام کے خطاب کی ریکارڈنگ کی جائیگی۔ اجلاس میں مفتی شریف سعیدی، مولانا شبیر کرنالوی، مفتی عبیداللہ، ضیاالحسن نقوی، تصور شاہ کاظمی، مولانا التماس صابر و دیگر ممبران نے بھی اظہار خیال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button