صوبے میں داعش ذہن کے لوگ امن و امان خراب کررہے ہیں، وزیر اعلی بلوچستان
شیعہ نیوز (کوئٹہ) محرم الحرام کےموقع پر سیکیورٹی کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے اور سیکیورٹی کے انتظامات پولیس اور ایف سی کے حوالے کئے گئے ہیں۔ کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں بدامنی میں ماضی کی غلط پالیسیوں کا بہت بڑا عمل دخل ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلی نے کہا کہ اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ بلوچستان میں داعش کی طرز کے انتہاپسند ذہنیت رکھنے والے لوگ موجود ہیں جو زبردستی عوام پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ کوئٹہ کے داخلی اور خارجی راستوں کو محفوظ بنانے کے لئے کوششیں کررہے ہیں، روایتی طریقے سے اب اس شہر کی حفاظت ممکن نہیں، اس لئے اب اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی جائے گی۔ کسی کو بھی بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے اور حکومت بھی اپنی رٹ قائم کرکے رہے گی ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کےموقع پر سیکیورٹی کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے اور سیکیورٹی کے انتظامات پولیس اور ایف سی کے حوالے کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلی بلوچستان نے صوبہ بلوچستان میں داعش کی موجودگی کے انکشاف کا انکار کرنے سے منع کیا تھا۔