Uncategorized

لاہور، محرم الحرام میں رنگین شیشے اور بغیر نمبر پلٹ کی گاڑیوں پر پابندی

شیعہ نیوز (لاہور) چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ نے کہا ہے کہ عوام دوستی اور لوگوں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کرنے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ہیلمٹ کے استعمال کی افادیت اور ون ویلنگ کے خطرناک نتائج بارے جاری خصوصی آگاہی مہم میں حفیظ سنٹرمین بلیوارڈ روڈ پرآگاہی کیمپ لگایا گیا ۔اس دوران شہریوں میں ہیلمٹ اور ٹریفک آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے ۔دریں اثنا سٹی ٹریفک پولیس نے محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر رنگدار شیشوں،بغیر رجسٹریشن ،بغیر نمبر پلیٹ ،غیر نمونہ اور سبز نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا جبکہ اس ضمن میں خلاف ورزی کرنے والی 708گاڑیوں کومختلف تھانوں میں بند کر ا دیا گیا ،بتایا گیا ہے کہ چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ کی جانب سے تمام سرکل کے ایس پیز کو حکم جاری کیا گیا ہے کہ محرم الحرام میں کسی صورت بھی رنگدار شیشوں والی گاڑیوں ،بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کو چلنے نہ دیا جائے جبکہ انہوں نے لاہور میں چلنے والی سبز نمبر پلیٹ گاڑیوں کی خاص طور پر چیکنگ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button