Uncategorized
جھنگ میں محرم کے دوران دفعہ 144 نافذ، ہوسٹلز میں مہمانوں کو ٹھہرانے پر بھی پابندی
شیعہ نیوز (جھنگ) ڈی سی او راجہ خرم شہزاد عمر نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ایک حکم جاری کیا ہے جس مطابق دس محرم تک جلوسوں و مجالس کے علاوہ 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، اونچی آواز میں آڈیو کیسٹ چلانے ، کسی مذہب، فرقے یا پارٹی پر آوازے کسنے، اسلحے کی نمائش، خوف و ہراس پھیلانے والی خبریں یا افواہیں پھیلانے ، مذہبی منافرت پر مبنی سی ڈیز چلانے یا فروخت کرنے ، وال چاکنگ، تعلیمی اداروں اور مدارس کے ہوسٹلز میں مہمانوں کو ٹھہرانے پر پابندی ہو گی۔ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔