Uncategorized

پیپلز پارٹی کا توہین اہل بیت (ع) پر مشتمل اقدام، خورشید شاہ کو آل رسول (ع) قرار دے دیا

شیعہ نیوز (لاہور) پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی جاری جنگ شدت اختیار کرگئی ہے، ایم کیو ایم کی جانب سے رسول اللہ (ص) اور آل رسول (ع) کو مہاجر قرار دینے کے بعد اب پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ کو آل رسول (ص) قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی اعتزاز احسن نے ایک پریس کانفرنس میں خورشید شاہ کو آل رسول (ع) قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی توہین نہ کی جائے کیونکہ خورشید شاہ کی توہین  آل رسول (ع) کی توہین ہے، نعوذ وبااللہ۔ ان کے اس بیان کے بعد اب لاہور کی سڑکوں پر زیر نظر تصویر والے بینرز آویزاں کئے جارہے ہیں جو کہ توہین رسالت (ص) کے ضمرے میں آتے ہیں۔ شیعہ نیوز کی ٹیم کی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کو وارننگ ہے کہ اپنے سیاسی مقاصد کیلئے محمد ؐ و آل محمد ؑ کے نام کو استعمال کرنا بند کریں کیونکہ یہ ہستیاں دنیا میں امن کے قیام کی ضامن ہیں۔ ایم کیو ایم جیسی دہشت گرد جماعت اور خورشید شاہ جیسے سپاہ صحابہ کے سرپرستوں کو یہ زیب نہیں دیتا کہ اپنی معاویہ والی سیاست کے حصول کیلئے آل رسول (ع) کا نام استعمال کریں۔ فوراً اس سلسلے کو بند کیا جائے ورنہ ملت جعفریہ شدید احتجاج کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button