پاکستانی شیعہ خبریں
آل پاکستان سنی تحریک اور سنی اتحاد کونسل کی مجلس عزا میں بم دھماکے کی مذمت
شیعہ نیوز (کراچی) آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری اور سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما صاحبزادہ اظہر رضا نے کراچی میں اسلامک ریسرچ سینٹر میں علامہ حسن ظفر نقوی کی مجلس عزا کے دوران ہونے والے کریکر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے ملک میں اتحاد و یگانگت کے خلاف ایک گہری سازش قرار دیا۔رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کریکر حملے میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے۔