پاکستانی شیعہ خبریں
حکومت مجالس، جلوسوں اور امام بارگاہوں کا تحفظ یقینی بنائے، مہاجر قومی موومنٹ
شیعہ نیوز (کراچی) مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نےدو روز قبل عائشہ منز ل اسلامک ریسرچ سینٹر سے متصل امام بارگاہ پر کریکر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کچھ ملک اور اسلام دشمن قوتیں سازش کے تحت کراچی کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہی ہیں، حکومت ایسے واقعات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اداروں کو ناصرف سخت ہدایات جاری کرے بلکہ ماہِ محرم میں مجالس ،جلوسوں اور امام بارگاہوں کا تحفظ بھی یقینی بنائے۔ آفاق احمد کی رہائش پر سرسید یونیورسٹی سے پروفیسرزاور لیکچراز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ماہ ِ محرم الحرام میں تمام سیاسی جماعتیں محازآرائی سے گریز کریں ۔