پاکستانی شیعہ خبریں

کربلا انسانی کمالات اور اطاعت الٰہی کی معراج کا نام ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

شیعہ نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کربلا انسانی کمالات اور اطاعت الٰہی کی معراج کا نام ہے۔ شہدائے کربلا نے باطل یزیدی سلطنت کے خلاف قیام کرکے اسے عبرتناک شکست دی۔ اہل حق آج بھی کربلا والوں کے پیغام پر حاضر ہوکر عصر حاضر کے یزیدیوں سے نبرد آزما ہیں۔ کربلا ایک حادثہ نہیں بلکہ نظام حیات ہے۔ امام حسین (ع) عالی مقام نے سیرت رسول ﷺ کو زندہ کیا اور بدعتوں کے خلاف جہاد کیا۔ آپ نے ملوکیت کے خلاف موثر جدوجہد کرتے ہوئے یزیدی نظام کو سرنگوں کردیا۔ آپ نے تا قیامت عالم انسانیت کو بتا دیا کہ اہل حق افراد کی قلت پر پریشان نہیں ہوتے۔ بلکہ اگر حق و صداقت کے علمبردار بہتر ہوں تو لاکھوں پر بھاری ہیں۔ عشرہ محرم کے دوران، مجالس عزاء کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ افسوس ناک ہے۔ رات کے اوقات میں مجالس اور جلوس عزاء کے دوران بجلی کے لوڈشیڈنگ نہ کی جائے کیونکہ اندھیرے کے باعث سکیورٹی کے مسائل پیش آتے ہیں۔ صوبے بھر میں واپڈا، محکمہ صحت اور بلدیہ کو بھی اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا پابند بناتے ہوئے جلوسوں کے روٹس کی صفائی، اسٹریٹس لائٹس اور ڈاکٹرز کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رضاکار اور ذمہ دار ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی عزاداروں کی خدمت کے لئے مصروف عمل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button