ہمیں شہداء کربلاء اور اصحاب رسولﷺ کے نقش قدم پر چلنا ہوگا، علامہ شہنشاہ نقوی
شیعہ نیوز ( کراچی) مسجد باب العلم نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ قرآن و اہلبیت رسولﷺ کی محبت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے اور کربلا کے شہیدوں نے بھی اسی فکر کو زندہ رکھنے کیلئے عظیم جہاد کیا ،آج مسلم امہ کتاب اللہ اور عطرت رسول ﷺ سے دور ہو چکی ہے جسکی وجہ سے ہم پست سے پستی کی طرف جا رہے ہیں اور پوری دنیا میں مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے ۔آج ہمیں شہداء کربلاء اور اصحاب رسولﷺ کے نقش قدم پر چلنا ہوگا جنہوں نے اپنا سب کچھ مرضی خدا پر قربان کردیا ،ان مقدس ہستیوں کی سیرت کی پیروی نے ہماری عزت و ناموس میں اضافہ ہوا اور ہم بھی دوسری اقوام کی طرح عزت پا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام اور ان کے رفقاء نے اپنی جان قربان کردی لیکن یزید سے فساد ، فاجر کی بیعت نہیں کی جس سے ہمیں باطل نظام کے خلاف ڈٹ جانے کا درس ملتا ہے ،آج مسلم حکمران اسی طرز اور طریقوں کو اپنائیں تو ہم دشمنوں کے چنگل سے آزاد ہو سکتے ہیں اور پوری دنیا میں مسلمان عزت و آبرو کیساتھ جی کر اپنے خلاف ہونیوالی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔