Uncategorized

ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کیجانب سے بیگناہ افراد کی گرفتاری کیخلاف پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہرے

شیعہ نیوز (فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام راولپنڈی میں کارکنوں کی بلاجواز گرفتاریوں اور عزاداری میں حکومتی رکاوٹوں کے خلاف راولپنڈی سمیت شیخوپورہ، گجرانوالہ، چنیوٹ، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، بہاولپور، بہاولنگر، سیالکوٹ، اٹک، گجرات، جہلم، ملتان، جھنگ، میانوالی، راجن پور، حافظ آباد، خانیوال اور کوئٹہ کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکلی گئیں۔ راولپنڈی میں امام بارگاہ یادگار حسین سیٹلائٹ ٹاؤن سے رحمان آباد تک نکالی جانیوالی ریلی کی قیادت آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر تہور عباس اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما مولانا ضیغم عباس نے کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ضیغم عباس نے کہا کہ مسلم لیگ نون کو ملت جعفریہ کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا جواب آئندہ الیکشن میں دینگے، حکمران سن لیں کہ ذکر امام مظلوم کو کوئی مائی کا لعل روک سکا ہے اور نہ روک سکتا ہے، عزاداری سید الشہداء پر کسی بھی قدغن کو برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ نے ہمیشہ استحکام پاکستان کی بات کی ہے، ہمیشہ دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔ آج تک ہمارا کوئی فرد ریاست کیخلاف استعمال نہیں ہوا، لیکن اس کے باوجود بلاجواد گرفتاریاں بتاتی ہیں کہ حکمران کس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور عباس نے ریلی کے شرکاء سے خطاب میں کہا ہمارا جرم یہ ہے کہ ہم انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف ہیں، آج پاکستان میں مخصوص سوچ رکھنے والے حکمران اپنے بیرونی آقاوؤں کی شہ پر ملت تشیع کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں، راولپنڈی میں ہمارے بےگناہ کارکنوں کو گرفتار کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو ناقابل قبول ہے، ہمارا یہ علامتی احتجاج ان ظالم حکمرانوں کے لئے وارننگ ہے، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ہم دس محرم عاشور کو ملک بھر کے جلوس ہائے عزا میں اس ظلم و بربریت کیخلاف منظم احتجاج کریں گے اور جلوسوں کو روک دیا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button