پاکستانی شیعہ خبریں

شہید کربلا امام حسین (ع) یزید کے عزائم کو خاک میں ملا کر دین کے دوام کا ذریعہ بنے، علامہ شاہ عبدالحق قادری

شیعہ نیوز (کراچی) جماعت اہلسنّت پاکستان کے رہنماء علامہ سیّد شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ امام عالی مقام نے یزید کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملا کر اسلام کو زندہ اور فسق و فجور سے پاک کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین (ع) نے کربلا میں رحمانی قوت کی علمبرداری کرتے ہوئے باطل طاقت کا مقابلہ کیا آپ نے ظلم کے آگے سر نہ جھکا کر رہتی دنیا تک کیلئے عظیم مثال قائم کر دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھارادار میں منعقدہ تین روزہ ’’ شہید کربلا کانفرنس ‘‘ سے خطاب میں کیا۔ علامہ شاہ عبدالحق قادری نے مزید کہا کہ واقعہ کربلا نے تاریخ انسانیت پر گہرے اثرات اور انمنٹ نقوش مرتب کئے ہیں۔ امت مسلمہ کو یزیدیت کے خلاف نبرد آزما رہنے کے لئے حسینی کردار سے رہنمائی لے کر اس شعور کو اگلی نسلوں تک منتقل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کربلا میں امام عالی مقام نے دین اسلام کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرکے وہ مقام اولیٰ حاصل کیا جو رہتی دنیا تک انسانیت کو جبر و استبداد کے خلاف جہاد کا درس دیتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اہل بیت (ع) کے کردار کو مشعل راہ بنا کر ذاتی مفادات، دہشت گردی، فرقہ واریت سے کنارہ کشی کرتے ہوئے محبت و رواداری کو فروغ دے کر اسلام کی حقیقی تعلیمات کو اجا گر کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button