پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے واجد حسین شہید، میت گلگت روانہ

شیعہ نیوز (کراچی) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شیعہ جوان واجدحسین  شہید ہوگئے۔  شیعہ نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال ممتاز منزل کے قریب امریکی سعودی نواز دیوبندی دہشتگرد ٹولہ کالعدم سپا ہ صحابہ ( اہلسنت و الجماعت ) کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے واجد حسین شہید جبکہ علی عمران زخمی ہوگئے تکفیری دیوبندی دہشتگرد ٹولہ کے کارندوں نے دونوں جوانوں کو اس وقت اپنی درندگی کانشانہ بنایا جب وہ  امام بارگاہ شریکۃ الحسین (ع) سے علامہ ذکی باقری کا خطاب سننے کے بعد اسلامک ریسرچ سینٹر میں علامہ حسن ظفر نقوی کا مجلس عزا سے خطاب سننے جارہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار  دیوبندی دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے واجد حسین اور علی عمران شدید زخمی ہوگئے دونوں جوانوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کے واجد حسین راسستے میں جام شہادت نوش کرگئے ،،جبکہ  علی عمران کو آغاخان ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔دونوں شیعہ نوجوان چشتی نگر کے رہائشی تھے۔ شہید واجد حسین کا جسد خاکی  بذریعہ ہوائی جہاز  گلگت روانہ کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button