پاکستانی شیعہ خبریں

امام حسین ؑ کے ماننے والے تا قیامت کسی فاسق و فاجر کی بیعت نہیں کریں گے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

شیعہ نیوز (حیدر آباد) جمعیت علمائےپاکستان (نورانی) کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر صدر نے کہا ہے کہ نواسہ رسول ص حضرت امام حسین ؑ نے فاسق و فاجر یزید کے خلاف کلمہ حق بلند کر کے اسلام کے پرچم کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بلند کردیا ، حضرت امام حسین علیہ سلام سے محبت کرنے والے قیامت تک کسی بھی فاسق وفاجر کی بیعت نہیں کرینگے اور دین اسلام اورشعائراسلام کا حلیہ بگاڑنے والوں کیخلاف جذبہ حسینیت سے ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر نے کہا کہ عظمت مصطفیٰ ۂ کے تحفظ کيلئے جدوجہد کرنے والوں کا اللہ کی بارگاہ میں بڑا درجہ ہے، اسی لئے عظمت مصطفیٰ ۂ پر کوئی آنچ آئے یہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ، انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول ۂ جگر گوشہ بتول فرزند حیدر کرار حضرت امام حسین ؑ نے ناموس رسالت ۂ کے تحفظ کےلئے شہادت کے جام پیئے اور دنیا کو بتادیاکہ عظمت مصطفیٰ ۂ پر آنچ آنے لگے ،ناموس رسالت ۂ کے تحفظ کا مرحلہ آجائے اور دین اسلام کی بقاءخطرے میں پڑ جائے تو کسی قربانی سے دریغ نہ کرنا بلکہ اپنا سب کچھ اللہ کی راہ میں قربان کردینا۔انہوں نے کہا کہ نظام مصطفیٰ ۂ کا نفاذ اور مقام مصطفیٰ ۂ کا تحفظ ہی ہماری اولین ذمہ داری ہے،انشاءاللہ وہ دن ضرور آئے کا جب اس ملک کو ظالم حکمرانوں سے نجات ملے گی اور ہر طرف نظام مصطفیٰ ۂ کی بہاریں ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button